۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی

حوزہ / عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بصرہ کے واقعات بہت زیادہ تکلیف دہ ہیں اور مظاہرین میں بعض افراد بلوا اور سوءِ استفادہ کرنے کے درپے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بصرہ میں رونما ہونے والے واقعات تکلیف دہ ہیں۔ وہاں پر مظاہرین میں کچھ افراد ایسے داخل ہو گئے تھے جنہوں نے ان مسائل میں  بلوا اور سوء استفادہ کیا۔

انہوں نے کہا: بصرہ میں مظاہرے پانی اور بجلی کے بحران پر شروع ہو کر بلؤوں اور دشمنان عراق کی خوشی میں تبدیل ہو گئے ہیں اور سعودی عرب کا میڈیا ان واقعات پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: ملت عراق کو پانی اور بجلی کے بحران پر اعتراض ہے اور حکومت عراق کم ترین سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ہے۔

انہوں نے کہا: سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ درست اقدام ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ اور عمومی اموال پر حملے کرنا درست کام نہیں ہے۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے اس بحران کو حل کرنے کے لئے آیت اللہ سیستانی کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: تمام تر وسائل ہونے کے باوجود حکومت اس مشکل کو حل کرنے میں ناکام ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: لوگوں کو خالی وعدے دینے سے کوئی مشکل حل نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے صوبے کے بجٹ کو ذخیرہ کرنے اور اس کو اب تک صوبوں پر خرچ نہ کرنے کی پالیسی کی مذمت کی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے پرچم کشائی اور اسرائیل اور ریاض کے درمیان ٹرین کی آمد و رفت شروع کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی بھی مذمت کی۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے اسرائیل کی جانب سے عراق کو میزائل حملے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسرائیل تمام ممالک کی اس سے مقابلہ کرنے کی پاور سے مطلع ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے محرم الحرام میں عزاداری و مجالس ابا عبداللہ الحسینؑ برپا کرنے کی اہمیت کو بیان کیا۔

 انہوں نےکہا: احکام، احادیث اہلبیتؑ،علوم اہلبیتؑ اور ان کی سیرت پر عمل کرنے سے امر اہلبیتؑ زندہ ہوتا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے آخر میں مبلغین، خطباء اور ذاکرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مجالسِ حسینی میں جوان نسل کی تربیت ہونی چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .